ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا : محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا۔آج امریکا کےلیے ایک تاریخی دن ہے،امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیے کی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں سینیٹر محسن نقوی کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا، اس دوران محسن نقوی نے امریکی سینیٹرز،ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینٹر ٹومی ٹیوبر ویل،ممبر کانگریس کین کلورٹ،سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹراس،گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں۔

رپورٹ کےمطابق ان ملاقاتوں کےدوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈونلڈ  ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز و ممبرز کانگریس کو مبارک باد دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالتے ہی متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیے

 

سینیٹر محسن نقوی نے امریکی عوام کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے کہاکہ آج امریکہ کےلیے ایک تاریخی دن ہے،امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتےہیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ میں شاہد ہوں کہ آج امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو زبردست طریقےسے منایا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےدور میں پاکستان اور امریکہ کےدرمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا میں امریکا کے عوام کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

Back to top button