راناثناکی قیادت میں لیگی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،سیاسی صورتحال پرمشاورت

رانا ثناء اللہ کی قیادت میں لیگی وفد کی مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد،ملاقات میں خیبرپختونخواکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگای۔
مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزیر اور خیبرپختونخوا کے پارٹی صدر انجینئر امیر مقام اور صوبائی جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی شامل تھے۔
دوسری جانب جے یو آئی (ف) کی نمائندگی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان، مولانا لطف الرحمان اور مولانا اسعد محمود نے کی۔
ملاقات میں دونوں جماعتوں نے خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال، پارلیمانی حکمت عملی اور ممکنہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، جب کہ مستقبل میں روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
