انگلینڈ میں 48 گھنٹوں تک ڈوج بال کھیلنے کا ریکارڈ بن گیا

انگلینڈ میں 24 ایتھلیٹس کے ایک گروپ نے 48 گھنٹوں تک ڈوج بال کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ڈوج سینٹرل کی جانب سے منعقد کی جانے والی ریکارڈ کی کوشش (جس کی میزبانی ہارٹلی پول میورکس ڈوج بال کلب نے کی) ہفتے کی صبح 9 بجے شروع ہوئی اور پیر کی صبح 9 بجے ختم ہوئی۔

48گھنٹے کی اس کوشش کا مقصد طویل مدت تک ڈوج بال میراتھون کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا تھا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2012 میں ورمونٹ میں کیسلٹن اسٹیٹ کالج نے 41 گھنٹے، 3 منٹ اور 17 سیکنڈ تک ڈوج بال کھیل کر قائم کیا تھا۔

ریکارڈ کی اس کوشش میں 8000 ڈالر سے زیادہ رقم اکٹھی کی گئی جو عطیہ کر دی گئی۔

 

Back to top button