ٹائی ٹینک سے 5 گنا زیادہ بڑا بحری جہازتیارکرلیاگیا

دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز جلد اپنے اولین سفر پر روانہ ہو رہا ہے۔

ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا بحری جہاز ہیرو آف دی سیز اگست 2027 کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے اپنے اولین سفر پر روانہ ہوگا۔

اس میں ریکارڈ بریکنگ واٹر پارک، سب سے زیادہ سوئمنگ پولز (9)، 28 کھانے کے مقامات، متعدد منزلوں پر مشتمل فیملی ٹری ہاؤس اور ایک بہت بڑا kinectic آرٹ مجسمہ بھی موجود ہے۔

رائل کیریبین نامی کمپنی کا یہ بحری جہاز اولین سفر میں ہزاروں مسافروں کو لے کر جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز اسی کمپنی کا ایک اور جہاز آئیکون آف دی سیز ہے جو جنوری 2024 سے کام کر رہا ہے۔

اب کمپنی نے دی ہیرو آف دیز کو فیملی تعطیلات کے لیے انقلابی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی بکنگ کا سلسلہ 2 اپریل 2026 سے شروع ہوگیا ہے۔

Back to top button