مضبوط فوج اور مضبوط معیشت ہی ملک کی ضمانت ہوتی ہے،گوہراعجاز

سابق نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ مضبوط فوج اور مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی ضمانت ہوتی ہے،ملک کی فوج تو مضبوط ہے لیکن ملکی معیشت مضبوط ہونے کا ابھی خواب دیکھ رہے ہیں،آئی پی پیز سے جنگ جاری رہے گی۔

لاہور چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے لئے سلسلہ میں لاہور ایپٹاآفس میں تاجروں اور صنعت کاروں کا بڑا اجتماع ہوا،جس میں پیاف فائونڈاور ایل بی ایف کے رہنمائوں نے شرکت کی،ا س موقع پر صنعت کاروں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں مکمل کامیابی کے لئے امید ظاہر کی، لاہور ایپٹاآفس میں منعقدہ اجتماع میں ایس ایم تنویر، ذکی اعجاز، کامران ارشد، امجد جاوا، سہیل لاشاری  اور دیگر  معروف صعںت کاروں  نے شرکت کی۔

لاہور اپٹما آفس میں گوہر اعجاز  کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہلاہور چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے، پاکستان سے بڑھ کوئی چیز نہیں ہے، آئی پی پی سے جنگ جاری ہے، ملک کی ترقی کے لئے صنعت کار متحد ہیں۔ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ صنعت کاروں نے مل کر پاکستان کو معاشی طاقت بناناہے،پاکستان سے بہتر کوئی ملک نہیں ہے۔

فیصل واوڈا کو  گالی دینےپر سینیٹرفلک ناز 2روزکیلئے معطل

ایس ایم تنویر نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے اسی ماہ خوشخبری ملے گی، سیاستدانوں کو پہلے میثاق معیشت پر دستخط کرنا ہوں گے پھر وہ اانتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔

Back to top button