طالبان کے وزارت اربن ڈویلپمنٹ کے دفتر میں خودکش دھماکہ،1جاں بحق،5زخمی

افغانستان میں طالبان کے وزارت اربن ڈویلپمنٹ کے دفتر میں خودکش دھماکہ ہوا،ایک جاں بحق5 زخمی ہوگئے۔
افغانستان میں طالبان کی وزارت اربن ڈیولپمنٹ کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔
خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والا طالبان سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ مشکوک خودکش حملہ آور کو روکنے کیلئےطالبان اہلکاروں نے فائرنگ بھی کی۔
حملہ آور کو گولی لگتے ہی زور دار دھماکا ہوا۔ خودکش حملہ آور اور قریبی کھڑے سیکیورٹی اہلکار کے جسم کے اعضا بکھر گئے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایسی کارروائیوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز بھی کابل میں ہی سرکاری بینک کے باہر خودکش حملے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
