کتاب کے حجم کا سپرکمپیوٹرتیارکرلیاگیا

دنیا کا سب سے چھوٹا سپر کمپیوٹر تیار کیا گیا ہے جس کا حجم ایک کتاب کے برابر ہے۔
جب سپر کمپیوٹرز کے بارے میں سوچا جاتا ہے تو ذہن میں بہت بڑی مشین کا خیال آتا ہے جس پر متعدد ایل ای ڈیز سے جگمگا رہی ہوتی ہے۔
مثال کے طور پر پہلے Cray سپر کمپیوٹر میں استعمال ہونے والی تاروں کی لمبائی 60 میل تھی اور اسے چلانے کے لیے 10 گھروں کے برابر توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس کا وزن بھی 5 ٹن سے زیادہ تھا اور اس کی تنصیب کے لیے ہی کم از کم ایک سال کا عرصہ درکار ہوتا تھا۔
امریکا کی انوڈیا کمپنی کا تیار کردہ ڈی جی ایکس اسپارک نامی سپر کمپیوٹر 4 ہزار ڈالرز کا ہے اور اسے کمپنی کی جانب سے ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کے حوالے کیا گیا ہے۔
اس سپر کمپیوٹر میں 128 جی بی یونیفائیڈ ریم (سی پی یو اور جی پی یو) اور انوڈیا کنکٹ ایکس نیٹ ورکنگ جیسے فیچرز موجود ہیں۔اس کے اندر کمپنی کی بلیک ویل سپر چپ پرفارمنس فراہم کرتی ہے۔اس کا وزن ایک کلو سے کچھ زیادہ ہے جبکہ یہ کمپنی کے ڈی جی ایکس آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے۔
