محسن نقوی سمیت بورڈحکام کی ٹیم دبئی سےواپس وطن پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ بورڈکےچیئرمین محسن نقوی سمیت بورڈحکام کی ٹیم دبئی سےواپس وطن پہنچ گئی۔

پی سی بی ذرائع کےمطابق دبئی کےدورے کےموقع پر چیئرمین پی سی بی نےآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےمعاملے پر کئی اہم ملاقاتیں کیں اورپاکستان نے آئی سی سی کواپنی شرائط بھی پیش کردی ہیں۔

ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اپنےمؤقف پرقائم ہےجبکہ اب بھارت کےجواب کاانتظار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دبئی میں تعطیلات کی وجہ سےجواب آنے میں وقت لگ سکتا ہے

 

جےشاہ نےآئی سی سی چیئرمین کےعہدےکاچارج سنبھال لیا

وطن واپسی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں اگرسرنڈر کرناہوتا تو آئی سی سی اور انڈیا وقت نہ مانگتے۔

اس سے قبل ہفتےکے روز دبئی میں بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا تھاکہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی پر یکطرفہ فیصلےنہیں کرنےدے گا، ایسا فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی کے مستقبل کےایونٹس بھی اسی فارمولالے کے تحت ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونےچاہیے، ہم بھارت جائیں اور وہ نہ آئیں، یہ نہیں ہوسکتا ہے۔

Back to top button