میانمار اور تھائی لینڈ میں7.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، متعدد افراد ہلاک

میانماراورتھائی لینڈ آج دوپہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے جس کےنتیجے متعدد افراد کےہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق زلزلے سے میانمار اور تھائی لینڈ میں عمارتیں اور پل زمیں بوس ہوگئے جبکہ بینکاک میں زیرتعمیر عمارت گرنے سے بھی بڑے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکزمیانمار کےشہر منڈالے سے 17.2 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا،  زلزلے کے بعد شدید آفٹر شاک بھی محسوس کیے گئے۔

ٹرمپ کامحکمہ صحت کے10 ہزار ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ

 

حکام کے مطابق میانمارکے شہر ٹاؤنگو میں ایک مسجد کے جزوی طور پر منہدم ہونے سے کم از کم 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی میڈیا کےمطابق آنگ بان میں ایک ہوٹل کے گرنےسےکم از کم 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے پانچ شہروں اور قصبوں میں عمارتیں منہدم ہوگئیں،جبکہ یانگون-منڈالے ایکسپریس وے پردو پل بھی گرگئے۔

میانمارکی فوجی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔

دوسری جانب  تھائی لینڈ کے دارالاحکومت بینکاک کے گورنر کےمطابق زلزلے کے نتیجے میں تھائی لینڈ میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ آفٹر شاکس کا امکان موجود ہے،تاہم صورتحال بہت حد تک قابو میں ہے۔

تھائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایمرجنسی میڈیسن کے مطابق بنکاک میں زیر تعمیر فلک بوس عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ درجنوں مزدوروں کو ملبےسےنکال لیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم کے مطابق اب بھی 81 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیےریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Back to top button