عامر خان کے بیٹے کی فلم کی تاریخ بھی سامنے آ گئی

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ‘مہاراجہ‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی ہے۔
جنید خان کی پہلی فلم 14 جون کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی جبکہ اس کا ٹریلر پانچ جون کو جاری ہوگا۔جنید خان فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے چار برس سے تیاری کررہے تھے اور اس کی شوٹنگ گزشتہ برس اکتوبر میں مکمل ہوئی۔
مصطفیٰ کمال سمجھتے ہیں توہین عدالت نہیں کی تو معافی قبول نہیں کریں گے، چیف جسٹس
فلم ’مہاراجہ‘ کو پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کے تحت بنایا گیا ہے اور اسے ادیتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا جبکہ سدھارتھ ملہوترا نے ہدایت کاری دی ہے۔
