عبدالعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

استحکام پاکستان پارٹی کے عبد العلیم خان کی این اے 117سے کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹر نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست میں استدعا کی گی ہے کہ نو فروری کو جاری شدہ فارم 47   اور 15فروری   کو  جاری کیا گیا علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے  ۔

درخواست گزار کاکہنا تھا کہ تمام امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ مرتب کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ عدالت الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن ، آر او اور دیگر امیدواروں کو بھی

سونیا حسین کسی بھی اداکار سے شادی کیوں نہیں کرنا چاہتیں

فریق بنایا گیا ہے۔

Back to top button