عبدالعلیم خان اچانک لندن روانہ، جہانگیر ترین سے ملاقات کرینگے

سابق صوبائی وزیر علیم خان اچانک لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ جہانگیرترین سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان سے ملاقات کی جس کے دوران انہیں وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری دیدی گئی

علیم خان نے وزیراعظم کے پیغام کے حوالے سے فواد چودھری اور عمران اسماعیل سے جہانگیر ترین کے ساتھ مشاورت تک کا وقت مانگا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد فوادچودھری اور عمران اسماعیل، علیم خان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

Back to top button