عبداللہ شفیق اور بابراعظم کا 500 گیندیں کھیلنے کا ریکارڈ

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور عبداللہ شفیق نے چوتھی اننگز میں 500 گیندیں کھیل کر شراکت داری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، دونوں کے درمیان ہونیوالی اس شراکت داری کو سب سے بڑا قرار دیا گیا ہے۔
بھارتی مڈل آرڈر بلے باز راہول ڈریوڈ اور دیپ داس گپتا کی جوڑی نے اس سے قبل چوتھی اننگ میں 500 گیندیں کھیلنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، بھارتی جوڑی نے 2001 میں جنوبی افریقا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔
کراچی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل جاری
کراچی ٹیسٹ کے آخری روز عبداللہ شفیق شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 96 رنز پر پویلین لوٹ گئے، کینگروز نے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 148 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی ۔
کینگروز نے دوسری اننگز 97 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے میزبان ٹیم کو فتح کیلئے 506 رنز کا ہدف دیا ہے۔
