عابدشیرعلی نےعمران خان کو سبی جیل منتقل کرنےکی تجویزدیدی

سینئرلیگی رہنماعابدشیرعلی  نے کہا کہ عمران خان تواڈیالہ جیل میں انجوائے کررہے ہیں،سبی جیل میں بھیج دیناچاہیے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابدشیرعلی بھارت میں خواتین کا نقاب اتارنے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت میں درندہ صفت لوگ بیٹیوں بہنوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں۔

عابدشیرعلی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئےرات کے اندھیرے میں احتجاج کیا جاتا ہے،مجرموں سے دن میں ملاقات ہوتی ہے۔اگر رات کے اندھیرے میں کوئی واقعہ ہوجائے تو حکومت کی ذمہ داری ہے اس کو روکے، دہشتگردی کا واقعہ اگر ہوتو کون ذمہ دار ہوگا؟۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ہر روز جیل کے قیدی سے ملاقات نہیں ہوسکتی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سبی جیل میں پھینکیں یا اٹک قلعے میں رکھیں، جیسے نوازشریف کو رکھا ویسے بانی پی ٹی آئی  عمران خان کو رکھا جائے تو جیل کا معلوم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر قیدیوں کو دیسی مرغے کی یخنی ملتی ہے نہ ورزش کی سہولیات، عمران خان کے پاس 5 کمرے ہیں، مشقتی ہے، وہ تو انجوائے کر رہے ہیں، ان کو سبی جیل میں پھینکیں، ہتھکڑی لگا کر اٹک قلعے کی چار دیوار میں رکھیں جیسے نواز شریف کو مہینوں رکھا گیا تو پتا چلے کہ جیل کسے کہتے ہیں۔

 

Back to top button