’’Absolutely Not کا پوسٹر وزیراعظم کی حمایت یا مخالفت‘‘

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صحافی کی جانب سے پاکستانی حدود کے استعمال کی اجازت کے سوال پر Absolutely Not کا کہا یہ جملہ ان کی پہچان ہی بن گیا ہے، سوشل میڈیا پر مقبولیت کے بعد اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے اعلان پر پنجاب کے وزیر تعلیم وزیراعظم کے حق میں پوسٹرز پر بھی Absolutely Not لکھوا دیا ہے، لیکن لوگ اس پوسٹر پر تقسیم دکھائی دیتے ہیں کہ آیا یہ پوسٹر وزیراعظم کی حمایت ہے یا مخالفت میں ۔
لاہور میں سڑک کے کنارے لگے اس بڑے سے پوسٹر پر وزیراعظم عمران خان اور مراد راس کی تصاویر بنی ہیں اور اس پر لکھا ہے ’ایبسولوٹلی ناٹ ‘
گذشتہ دنوں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ انہیں وزیراعظم کو ان کے منصب سے ہٹانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کی بھی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان کو ان کے منصب سے ہٹانے کے لیے اپوزیشن کو 172 اراکین کی حمایت درکار ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی مجموعی تعداد 162 بنتی ہے یعنی انہیں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے 10 اراکین اسمبلی کی حمایت چاہئے۔
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو ایک عوامی جلسے کا اعلان کررکھا ہے اور لاہور سمیت پاکستان بھر میں ان کی حمایت میں لگنے والے بینرز اور پوسٹرز اسی مہم کا حصہ ہیں، وزیرتعلیم مراد راس نے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ پوسٹرز لاہور میں ہمارے پورے حلقے میں لگائے گئے ہیں۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان کو ان کے منصب سے ہٹانے کے لیے اپوزیشن کو 172 اراکین کی حمایت درکار ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی مجموعی تعداد 162 بنتی ہے یعنی انہیں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے مزید 10 اراکین اسمبلی کی حمایت چاہئے۔
وزیراعظم کی تصویر کے ساتھ لکھے ’ایبسولوٹلی ناٹ‘ نے ٹوئٹر صارفین کو یہ پوچھنے پر مجبور کر دیا کہ وزیر تعلیم کا پوسٹر عمران خان کی حمایت میں ہے یا مخالفت میں؟ عصمت اللہ نیازی نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا عمران خان کو بلکل سپورٹ نہ کریں، اس پوسٹر کی وضاحت کریں۔
صحافی ضرار کھوڑو اس پوسٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میرے خیال میں یہ پوسٹر وزیراعظم کی حمایت کرتا ہوا نظر نہیں آتا، سلمان سکندر نامی صارف نے لکھا میں پنجاب کے وزیر تعلیم سے بلکل متفق ہوں، عمران خان ایبسولوٹلی ناٹ (یعنی بلکل نہیں)۔

Back to top button