جمعرات تک اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جاری ہوگا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جمعرات تک اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔

 بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے وفد نے اسپیکر سے ملاقات کی، جس میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا۔ ان کے مطابق جمعرات تک اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اسپیکر سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے دو ارکان بھی موجود تھے، تاہم پیپلز پارٹی کے ارکان اپوزیشن بینچز پر نہیں بیٹھے، اس لیے انہیں کوئی حق حاصل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے کوئی دستاویز جمع نہیں کرائیں گے۔

Back to top button