وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نےملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون کےفروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کےحالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا میں امریکی کانگریس کے اراکین سےملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں،ملاقاتوں میں دہشت گردی کےخلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے،اس سے نمٹنے کےلیے عالمی براداری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے مابین بہترین تعلقات ہیں،جو کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ پاکستان کےقانون نافذ کرنےوالے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔امید ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےدور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی تقویت ملےگی۔

سلمان اکرم راجہ نے مجھے پارٹی سے گرایا : شیر افضل مروت

 

محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو اسلام آباد کےجشن بہاراں پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔

Back to top button