قائم مقام صدر نے قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور 6 بلوں پر نے دستخط کردیے

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت اور ججز کی تعداد میں اضافے ؎سے متعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہونےوالے بلز کی منظوری دے دی۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے دستخط کےبعد تمام چھ ترمیمی بلز قانون بن گئےہیں،ان تمام قوانین کو گزٹ نوٹی فکیشن کےلیے بھجوا دیا گیاہے۔
خیال رہےکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے پیر کو چھ بلز کی منظوری دی تھی جس کےتحت آرمی،نیول اور ائیر فورس چیفس کی مدت اب تین سےبڑھ کر پانچ سال کر دی گئی ہے۔
سینیٹ:فوجی سربراہان کی ملازمت میں توسیع،ججزکی تعداد بڑھانے کابل منظور
سینیٹ اور قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کےججز کی تعداد 34 کرنےاور اسلام آباد ہائی کورٹ کےججز کی تعداد 9 سے 12 کرنےکا بل بھی کثرت رائے سے منظور کیاتھا جس کی صدر نے منظوری دے دی۔
