خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسزکی کارروائیاں،8خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوکے مختلف علاقوں میں دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے پہلی کارروائی انٹیلی جنس کی بنیاد پرجنوبی وزیرستان کےعلاقے سراروغہ میں کی۔

سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر نےبتایا کہ کارروائی کےدوران سیکیورٹی فورسز نےخوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کےنتیجے میں اہم دہشت گرد رہنما خان محمد عرف "کھوریا” سمیت 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق دو دہشتگردوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے، ہلاک دہشت گرد خان محمد کھوریاعلاقےمیں ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری سمیت متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ہلاک ہونے اہم دہشتگرد کی گرفتاری پر حکومت نے10 لاکھ روپےانعام مقرر کر رکھا تھا۔

آئی ایس پی آر نےبتایا کہ دوسری کارروائی بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر لکی مروت کے علاقے میں کی گئی جہاں شدید فائرنگ کےتبادلے کے بعدسکیورٹی فورسز نے6 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسزعلاقےمیں دیگر ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کےخاتمےکےلیےکلیئرنس آپریشنز جاری رکھے ہوئےہیں۔پاک فوج ملک سے دہشت گردی کےناسورکوجڑ سےختم کرنےکےعزم پرقائم ہے۔

Back to top button