اداکار عاصم اظہر نے بہن جیسی میرب سے منگنی کر لی

اداکار عاصم اظہر نے کئی برس تک ماڈل اور اداکارہ میرب علی کو اپنی بہنوں جیسی قرار دینے کے بعد اب اچانک یہ اعلان کیا ہے کہ ان دونوں نے منگنی کر لی ہے۔ اس اعلان کے بعد عاصم اظہر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں اور ان سے پوچھا جا رہا ہے کہ کیا کوئی اپنی بہن سے بھی منگنی کرتا یے۔ کئی صارفین تو یہ سوال کر رہے ہیں کہ اگر عاصم نے میرب کو اپنا جیون ساتھی ہی بنانا تھا تو اتنے برسوں تک اسے دنیا کے سامنے اپنی بہن کیوں قرار دیتے رہے۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی بچپن کے دوست ہیں اور ان دونوں کے بارے میں جب بھی افواہیں اڑیں تو عاصم نے یہ موقف اختیار کیا کہ میرب ان کی بہنوں جیسی ہیں اور ان دونوں کے درمیان کوئی ایسا ویسا تعلق نہیں ہے۔ لیکن اب عاصم نے میرب سے منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے افواہوں کے طویل سلسلے کو ختم کر دیا ہے۔

گزشتہ برس بھی عاصم اظہر اور میرب کے تعلقات بارے خبریں چلیں تو دونوں نے انہیں جھوٹا قرار دے دیا تھا، تاہم اس کے باوجود انہیں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا اور اب دونوں نے باقاعدہ طور پر منگنی کی تصدیق کر دی ہے۔

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ماڈل میرب علی کے ساتھ رشتے میں بندھ گئے، ان کی طرح ماڈل و اداکارہ میرب علی نے بھی وہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے گلوکار کے ساتھ منگنی ہو جانے کی تصدیق کی۔ دونوں نے مداحوں سے نیک خواہشات اور رشتے کے مزید مضبوط ہونے کے لیے دعائوں کی درخواست بھی کی، سوشل میڈیا پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عاصم اظہر کی پوسٹ پر آئمہ بیگ، سجل علی، صبور علی، مائرہ خان، فہد شیخ، احمد علی بٹ، شجاع حیدر، رحمت اجمل، غنا علی، حرا مانی اور دیگر شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس سے قبل گزشتہ برس دونوں کی منگنی کی خبروں کے بعد دسمبر 2021 میں میرب علی نےایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اور عاصم اظہر بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ان کی مائیں بھی بہترین سہیلیاں ہیں۔

فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ پر ہندو پنڈت مسلمانوں کے دفاع میں آ گئے

بتایا جاتا ہے کہ عاصم اظہر کی پہلے اداکارہ ہانیہ عامر سے دوستی تھی اور دونوں شادی کرنے جا رہے تھے لیکن پھر ہانیہ نے میرب کی وجہ سے عاصم کو چھوڑ دیا تھا۔
میرب سے دوستی سے قبل عاصم کے کافی عرصے تک ہانیہ سے تعلقات رہے اور دونوں میڈیا میں ایکدوسرے کے لیے اظہار محبت بھی کرتے رہے۔ شوبز حلقوں میں خیال کیا جاتا تھا کہ دونوں اپنے تعلقات کو رشتے میں بدل دیں گے مگر ایسا نہ ہو سکا۔ تب ہانیہ نے عاصم اظہر پر میرب سے تعلقات کا الزام لگا کر دوستی ختم کر دی تھی حالانکہ تب بھی عاصم کا یہی اصرار تھا کہ میرب ان کی بہنوں جیسی ہے۔

تاہم دوسری جانب میرب سے منگنی کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آنے والے عاصم اظہر نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنی منگیتر میرب علی کو کبھی بہن نہیں کہا۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ ’یہ ٹوئٹ اُن تمام نیوز چینل کے لیے ہے جو میری جعلی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کررہے ہیں اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں نے میرب کو اپنی بہن کہا تھا۔

Actor Asim Azhar got engaged to his sister Merab

Back to top button