اداکار راجپال یادو کو تہاڑ جیل سے رہائی مل گئی

بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کو چیک باؤنس کیس میں ضمانت مل گئی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔

بالی ووڈ کو درجنوں بلاک بسٹر کامیڈی فلمیں دینے والے اداکار راجپال یادو کو ایک ایسے کیس میں ضمانت مل گئی ہے جو 2010 سے ان کا پیچھا کر رہا تھا۔

طویل عرصے سے جاری چیک باؤنس کیس میں قانونی مشکلات کا سامنا کرنے والے اداکار کو فلم انڈسٹری کی جانب سے ملنے والی حمایت کے بعد بالآخر مشروط ضمانت مل گئی۔

عدالت کی جانب سے راجپال یادو کو فروری کے پہلے ہفتے میں تہاڑ جیل میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا گیا تھا کیونکہ وہ عدالت سے منظور شدہ تصفیہ معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کر رہے تھے۔

گزشتہ ہفتے دہلی کی ایک عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تقریباً 9 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

جسٹس سوارنا کانتا شرما نے واضح کیا تھا کہ یادو کی قید محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ وہ اس لیے جیل گئے کیونکہ انہوں نے اپنی مرضی سے کیے گئے تصفیہ معاہدے کی شرائط پوری نہیں کیں۔

تاہم 16 فروری  کو یادو کو کچھ شرائط کے ساتھ ضمانت مل گئی جس سے انہیں عارضی ریلیف حاصل ہوا۔

Back to top button