اداکار راشد محمود شدید علیل، مداحوں سے صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل

پاکستان کے مشہور اداکار راشد محمود نے مداحوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
راشد محمود نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی طبی حالت سے آگاہ کیا۔
سینئر اداکار نے مداحوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ "آپ سب مجھے جانتے ہیں، میں گزشتہ 21 دنوں سے بستر پر ہوں۔ میں پہلے سے دل کا مریض تھا، اور اب ریڑھ کی ہڈی میں ایک نئی تکلیف پیدا ہوگئی ہے۔”
اداکار نے مزید بتایا کہ "ڈاکٹروں کی ہدایات پر مختلف ٹیسٹ کرائے گئے اور علاج کے بعد اب میں تھوڑا چلنے پھرنے کے قابل ہوں۔ درد موجود ہے مگر شدت میں کمی آئی ہے۔”
ویڈیو کے آخر میں راشد محمود نے مداحوں سے اپنی صحت کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "براہ کرم میری صحت یابی کے لیے دعا کریں تاکہ میں دوبارہ کام پر جا سکوں اور اپنے گھر والوں کے پاس واپس جا سکوں۔”
