اداکار سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی
بشنوئی گینگ کی جانب سےدھمکیوں کی وجہ سے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نےتقریباً6کروڑ ساٹھلاکھ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے۔
رپورٹس کےمطابق اداکارسلمان خان نے بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خریدی ہے۔ اور چونکہ یہ کارہندوستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔ اس لیے مبینہ طور پر اداکار اسے دبئی سےدرآمد کررہے ہیں۔کار کی قیمت 6 کروڑساٹھ لاکھ پاکستانی روپے(2 کروڑ بھارتی روپے)کے لگ بھگ ہےاور اندازہ لگایا گیا ہے کہ کار کو بھارت جلدپہنچانے کےلیےبھی ایک بڑی رقم خرچ کی جائےگی۔
درآمد کی جانے والی کارمیں کئی جدید حفاظتی فیچرزموجود ہیں،جیسے دھماکہ خیز الرٹ انڈیکیٹر،پوائنٹ بلین بلٹس کوروکنےکےلیےموٹی شیشے کی شیلڈز اورمسافروں کی شناخت چھپانےکےلیےکیموفلاج بلیک شیلڈز یسے فیچرزشامل ہیں۔
بشنوئی گینگ کا دشمنی ختم کرنے کےلیے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ
یاد رہے کہ سلمان نے گزشتہ سال بھی متحدہ عرب امارات سےایک بلٹ پروف کار خرید کردرآمد کی تھی،جب انہیں اور ان کے والد سلیم خان کوپہلی باربشنوئی گینگ کی جانب سےجان سےمارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
سلمان خان بشنوئی گینگ کی جانب سےقتل کی نئی دھمکیوں کےبعد اپنی حفاظت کے معاملے کوبہت سنجیدگی سےلےرہے ہیں۔ اداکارپچھلے کچھ عرصے سےلارنس بشنوئی گینگ کےریڈار پرہیں۔ گزشتہ دنوں ان کےدوست اور سیاسی رہنما بابا صدیقی کےقتل کےبعدانھیں جان سےمارنے کی تازہ دھمکیاں بھی موصول ہوئیں، جس کےبعدان کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔