اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے شادی پر لب کشائی کردی

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری پیا دیس سدھارنے کی تیاریاں کرنے لگیں، شادی کا وینیو جاری کردیاگیا۔
اداکارہ نے حال ہی میں انٹرویو کے دوران اپنی اور اپنے منگیتر اداکار سدھارتھ سورینارائن کی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق لب کشائی کی ہے۔
ادیتی راؤ حیدری نے بتایا کہ وہ اور سدھارتھ سورینارائن واناپارتھی میں 400 سال پرانے مندر میں شادی کریں گے۔سدھارتھ نے پہلی بار شادی کے لیے ان کی نانی کے اسکول میں پوچھا۔
رپورٹس کے مطابق ادیتی راؤ اور سدھارتھ کی یہ دوسری شادی ہے۔ادیتی راؤ حیدری کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ ہوئی تھی۔ بعدازاں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔
کیا مہوش حیات کی 8سال بعد ڈراموں میں واپسی ہورہی ہے؟
اداکار سدھارتھ نےمیگھنا نارائن سے پہلی شادی کی تھی، اُن کی شادی بھی طویل عرصے تک نہیں چل سکی اور سال 2007ء میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔
