اداکارہ انجلین ملک کے کینسر میں مبتلا ہونے کاانکشاف

پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ نے کینسر میں مبتلا ہونےکایہ انکشاف سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کیا۔اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ پر سرمنڈوانے کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ کینسر کے موذی مرض سےلڑ رہی ہیں اور ان کی کیموتھراپی کاسلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ کینسر میں مبتلاہونےکےساتھ ساتھ انہوں نے اپنا جیولری برانڈ بھی شروع کیا ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنی جیولری کی نمائش کرتےہوئے ناک میں نتھنی اور گلے میں ہار پہنا ہوا ہے۔اداکارہ کی اس پوسٹ کےبعد نہ صرف ان کے فینز بلکہ شوبز انڈسٹری کےستاروں کی جانب سے بھی ان کی صحت یابی کیلئےدعائیں کی جارہی ہیں۔
