سوشل میڈیا پراداکارہ عائزہ خان کی کاسمیٹک سرجری‘ کے چرچے

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے خوبصورتی میں اضافے  کیلئےکاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔

عائزہ خان آجکل اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ یورپ میں سیر و تفریح کی غرض سے موجود ہیں۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹو اورویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے نوٹس کیا کہ انہوں نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔

مداحوں نے خصوصاً بالوں کا انداز اور چہرے پر دیگر تبدیلیاں دیکھ کر سوالات کیے اور اندازہ لگایا کہ اداکارہ نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔

اس حوالے سے عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو تجسس میں رکھا ہوا ہے اور کوئی جواب نہیں دیا۔

تصاویر وائرل ہوئیں تو ایک صارف نے لکھا کہ عائزہ خان تو اب مائیکل جیکسن لگ رہی ہیں۔

ایک اور صارف نے سوال کیا کہ ’آپ پہلے ہی خوبصورت ہیں تو پھر کیوں کاسمیٹک سرجری کروائی؟ ایک اور صارف نے نوٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی ناک کو کیا ہوگیا۔

 

 

Back to top button