اداکارہ حنارضوی کاشوہرسےعلیحدگی کا اعلان

مقبول اداکارہ اور پروڈیوسر حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں حنا رضوی نے لکھا کہ وہ اور عمار اس وقت علیحدگی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، اور یہ فیصلہ ان کے لیے نہایت مشکل اور دل گرفتہ ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے کیونکہ اس فیصلے تک پہنچنا آسان نہیں تھا، اور دونوں فریقین کو مستقبل کے حوالے سے سوچنے کے لیے وقت اور گنجائش درکار ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آتا، ان کے رشتے کو لے کر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، کیونکہ ایک شادی کی حقیقی نوعیت صرف انہی دو افراد کو معلوم ہوتی ہے جو اس رشتے میں بندھے ہوتے ہیں۔

 حنا رضوی نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بعض ڈراما پیجز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس صورتحال کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال طلاق کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اور وہ اور عمار محض علیحدگی کے مرحلے میں ہیں۔

اپنی ایک ویڈیو پیغام میں حنا رضوی نے علیحدگی کی ممکنہ وجوہات پر روشنی ڈالی اور ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو سوشل میڈیا پر ان کے ذاتی فیصلے پر تبصرے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلیبریٹی ہونے کے ناطے وہ شفاف انداز میں اپنی زندگی سے متعلق اہم خبریں مداحوں سے شیئر کرتی ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی ان کی نجی زندگی پر تنقید کرے۔

Back to top button