اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت: تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

اداکارہ حمیرا اصغر کی پرسرار موت کی تحقیقات کے لیے پولیس نے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایس پی کلفٹن عمران جاگیرانی کریں گے، جب کہ ٹیم میں ایس ڈی پی او ڈیفنس، اے ایس پی، ایس ایچ او گزری اور دیگر متعلقہ افسران شامل ہوں گے۔

کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اداکارہ کی موت کے حوالے سے حادثہ، خودکشی یا قتل جیسے تمام ممکنہ پہلوؤں پر تفتیش کرے اور تمام شواہد اکھٹے کرے۔

انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں، پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے: سپریم کورٹ

 

نوٹیفکیشن کے مطابق، تحقیقاتی ٹیم اپنی پیش رفت سے روزانہ کی بنیاد پر ایس ایس پی ساؤتھ کو آگاہ کرے گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے ملی تھی، جہاں وہ گزشتہ سات برس سے تنہا مقیم تھیں۔ ان کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، جس کے باعث واقعہ کو مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔

Back to top button