اداکارہ حمیرا اصغر کی موت طبعی قرار، کیمیکل رپورٹ سامنے آ گئی

اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاش سے حاصل کیے گئے نمونوں کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ موصول ہو گئی ہے، جس میں ان کی موت کو طبعی قرار دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے برآمد ہونے والی اداکارہ کی کئی ماہ پرانی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا، جس کے دوران مختلف ٹیسٹس کے لیے نمونے حاصل کر کے جامعہ کراچی کی فارنزک لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔ موصولہ رپورٹ میں موت کی کوئی مشتبہ وجہ ظاہر نہیں کی گئی، تاہم مزید رپورٹس کا انتظار ہے۔
بشریٰ بی بی کے بیٹے نےگھریلوملازم کوگولی ماردی
واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے اس وقت برآمد ہوئی تھی جب مکان مالک کی درخواست پر عدالت نے کرایہ ادا نہ کرنے پر فلیٹ خالی کرانے کا حکم دیا۔ کارروائی کے دوران اداکارہ کی لاش ملی جو گلنے سڑنے کے آخری مرحلے میں تھی۔
ابتدا میں لاش کو ایک ماہ پرانا قرار دیا گیا تھا، تاہم ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ لاش 8 سے 10 ماہ پرانی ہے۔
