اداکارہ لائبہ خان کاشادی کی خاطرشوبزسےکنارہ کشی کاعندیہ

اداکارہ وماڈل لائبہ خان نےایک بارپھرشادی کرنےاورشادی کی خاطرشوبزسےکنارہ کشی اختیارکرنےکاعندیہ دیدیا۔

اداکارہ و ماڈل لائبہ خان کا کامیڈی شو میں اظہارخیال کرتےہوئےکہنا تھا کہ انہیں اداکاری کرنے کا شوق نہیں تھا۔وہ اپنی چھوٹی بہن ایمان خان کےساتھ شوٹنگ پر جاتی تھیں، جہاں ایک پروڈکشن ہاؤس کی خاتون نےانہیں الف نامی ڈرامےمیں کردار کرنےکی پیش کش کی اورپھردیکھتےہی دیکھتے وہ اداکارہ بن گئیں۔

 اداکارہ نےبتایا کہ وہ شرمیلی لڑکی تھیں۔ان میں اعتماد کافقدان ہوتاتھا۔اس لیے انہیں ہمیشہ لگتاتھا کہ وہ اداکاری نہیں کرسکتیں لیکن پھر انہوں نےاداکاری کی تو ان میں اعتمادآناشروع ہوا۔اداکاری کےآغاز پرہی اہل خانہ اوردوستوں نےانہیں خبردار کیاتھا کہ انہیں شوبزکی چمکیلی دنیا سےمحبت ہوجائےگی۔شہرت ملنےکے بعد وہ اسےچھوڑ نہیں پائیں گی لیکن انہوں نےپہلے بھی کہا تھا کہ وہ وقت آنےپر شوبزکوچھوڑسکتی ہیں۔

لائبہ خان نےکہا کہ پہلےدن ہی طےکرلیاتھا کہ ابتدائی طورپرانہیں5سال کےلیے شوبز میں جاناہےاور اب انہیں شوبزمیں5سال مکمل ہونےوالےہیں اورانہیں مستقبل کا پتا نہیں کہ کیاہوگا۔وہ شوبزکوچھوڑ سکتی ہیں اورانہیں لگتاہےکہ وہ شوبز سے دور ہوجائیں گی۔

لائبہ خان نےاعتراف کیااور کہا کہ وہ شادی کرکےزندگی آبادکرناچاہتی ہیں اوراسی وجہ سےوہ شوبز بھی چھوڑ سکتی ہیں۔جسمانی خوبصورتی اہمیت نہیں رکھتی، ان کی خواہش ہےکہ ان کاہونےوالا شریک حیات ان کی عزت کرےاورخاندان میں عزت کروائے اور ان کاہردکھ اورسکھ میں ساتھ دے۔

 عالیہ بھٹ کی23فٹ لمبی ساڑھی،6گھنٹے واش روم نہ جا سکیں

لائبہ خان نےاگرچہ شادی کرنےاورشادی کےبعد شوبز چھوڑٖنےکاعندیہ بھی دیا لیکن انہوں نےواضح طور پرنہیں بتایا کہ انہوں نےشادی کےلیےکوئی ساتھی تلاش کر رکھاہےیانہیں؟

Back to top button