’’اداکارہ ماہ نور کا اپنی طلاق سے متعلق حیران کن انکشاف‘‘

اداکارہ ماہ نور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کم عمری میں ہی ہو گئی تھی وہ بمشکل 22 سال کی تھیں اور انھوں نے اپنی پڑھائی مکمل کی ہی تھی کہ والدین نے ہاتھ پیلے کر دیئے، کم ذہن ہونے کے باعث شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور انہیں 2020 میں ہی طلاق ہوگئی۔مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’’خئی‘‘ میں آپانا کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہِ نور حیدر نے اپنی شادی اور طلاق سے متعلق حیران کُن انکشاف کر دیا، ڈرامہ سیریل ’’خئی‘‘ کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، شاندار اداکاری اور منفرد کہانی کی وجہ سے اس ڈرامے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے، ڈرامے میں برلاس خان اور آپانا کے کردار کو بہت مقبولیت مل رہی ہے اور مداح ان دونوں کرداروں کی اصل زندگی سے متعلق معلومات جانے میں کافی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں جبکہ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں کردار اب پاکستانیوں کا نیا کرش ہیں۔ڈرامے میں آپانا کا کردار ماہِ نور حیدر نے ادا کیا ہے جوکہ اس سے پہلے کئی ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں لیکن انہیں شہرت آپانا کے کردار سے ملی ہے، ’’خئی‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ ماہِ نور حیدر نے حال ہی میں میگزین ’’فوشیا‘‘ کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔دورانِ انٹرویو ماہِ نور حیدر نے انکشاف کیا کہ اُن کی شادی 22 سال کی عمر میں ہوگئی تھی، اُن کے کالج کی تعلیم مکمل ہی ہوئی تھی کہ 21 سال کی عمر میں اُن کا رشتہ آگیا تھا اور پھر والدین نے شادی کردی تھی، اُن کی شادی کم عُمری میں ہوئی، اُس وقت عقل بھی کم تھی اور بدقسمتی سے وہ شادی طویل عرصے تک نہیں چل سکی۔اداکارہ نے کہا کہ 2020 میں اُن کی طلاق ہوگئی تھی لیکن وہ اب بھی اپنے سابق شوہر اور سُسرالیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اُن کے دل میں آج بھی اپنی ساس کے لیے وہی عزت ہے جو طلاق سے پہلے تھی، اُنہوں نے کہا کہ اُن کے والدین خصوصاً اُن کے والد اُن کا بہت ساتھ دیتے ہیں اور اُن کا ماننا یہ ہے کہ ایک لڑکی کی زندگی کی سب سے بڑی نعمت سپورٹ کرنے والے والدین ہوتے ہیں۔اُن کی طلاق کے بعد رشتہ دار اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اُن سے مشورہ مانگتے ہیں لیکن وہ کبھی کسی کو طلاق کا مشورہ نہیں دیتیں کیونکہ ہر ایک کی ازدواجی زندگی مختلف ہوتی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ کبھی اپنے سابق شوہر کی برائی نہیں کرتی ہیں کیونکہ بعض اوقات اچھے لوگ بھی ساتھ نہیں چل سکتے، واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ‘خئی’ میں زمدہ کا کردار در فشاں سلیم جبکہ

گلوکار علی ظفر کو بھارتی صحافی سے مدد کیوں لینا پڑی؟

چنار خان کا کردار اداکار فیصل قریشی نبھا رہے ہیں۔

Back to top button