اداکارہ ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ گلوکار عاصم اظہر کے حالیہ کنسرٹ میں ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ماہرہ خان انسٹاگرام پر بھی خاصی مقبول ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہے۔ حال ہی میں وہ وہاج علی کے ساتھ ایک خوبصورت ٹی وی کمرشل میں نظر آئیں، اور دونوں جلد ایک ڈرامے میں بھی ساتھ دکھائی دیں گے۔
کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر نے اپنا مشہور گانا “ترستی ہیں نگاہیں” پیش کیا، جس پر ماہرہ خان نے شاندار ڈانس کے ذریعے محفل کو مزید روشن کر دیا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو گئی ہے اور مداحوں نے اسے خوب سراہا ہے۔
