اداکارہ مریم نفیس کاجنات دکھائی دینےکادعویٰ

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے دعویٰ کیا ہے کہ چند برس قبل جنات دکھائی دیتے تھے۔مگروہ بالکل خوفزدہ نہیں تھیں۔
اداکارہ مریم نفیس کا نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں ایک وقت ایسا تھا جب مجھے 3 سے 4 مرتبہ غیر مرئی مخلوقات دکھائی دیں۔مجھے کچھ سائے، دھواں جیسا دکھائی دیتا تھا، انہیں جنات کہہ سکتے ہیں۔
مریم نفیس نے کہا کہ اس وقت جن بھوتوں نے بھی کہا کہ ہم اپنے ٹائپ سے مل کے آئے ہیں۔
انہوں نے سنجیدہ انداز میں بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس وقت کافی خوف بیٹھ گیا تھا، کہ 6 سے 7 مہینے تک لگتا تھا کوئی آس پاس ہے بلکہ ابھی بھی جب ہم کراچی میں رہتے ہیں تو کبھی امان (ان کے شوہر) بغیر بتائے گھر میں یا کمرے میں آتے ہیں تو ڈر جاتی ہوں۔
