اداکارہ مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

 اداکارہ مریم نفیس اور شوہر امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مریم نفیس نےانسٹاگرام پرخوشخبری دیتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر اور نومولود بیٹے کے ہمراہ کئی تصاویر بھی شیئر کیں اور فینز کو بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان رکھا ہے۔

مریم نفیس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ‘سید عیسیٰ امان تقریباً ایک ہفتے قبل اس بابرکت مہینے میں دنیا میں آیا جس کے بعد ہماری زندگی اور بھی خوبصورت ہوگئی،اس ننھے شہزادے نے ہمیں کم وقت میں اپنا دیوانہ بنا دیا’۔

اداکارہ نے  مداحوں اور دوستوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Back to top button