ادکارہ میرا کا عتیق الرحمان کو شوہر ماننے سے انکار

اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے نکاح نامے سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے نکاح نامے سے متعلق سیشن عدالت کے فیصلے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ ادکارہ میرا نے وکیل رانا اسد منیر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمان نے دبئی میں فلم کی عکسبندی کی۔اپیل میں کہا گیا کہ جھوٹا نکاح نامہ اور تصاویر تیار کیں، ٹرائل کورٹ میں اپنے گواہ پیش کرنے کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا گیا۔ٹراائل کورٹ نے عتیق لاحمان کے پیش کردہ نکاح نامے کی قانون کے مطابق تصدیق نہیں کی۔عتیق الرحمان نے ٹرائل کورٹ میں نکاح نامہ سے متعلق کوئی مصدقہ دستاویزات بھی پیش نہیں کیں،فیملی کورٹ اور سیشن عدالت نے مبینہ نکاح کے موقع کی تصاویر کی بنیاد پر تکذیب نکاح کا دعویٰ خارج کیا لہذا عتیق الرحمان کے نکاح نامہ کو جھوٹا قرار دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے عتیق الرحمان سمیت فریقین سے 13اپریل تک جواب طلب کر لیا۔خیال رہے کہ اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے 18صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار میرا نے کوئی ایسا شواہد پیش نہیں کیا جس سے ثابت ہو کہ درخواست گزار نے شادی نہیں کی دستاویزی شواہد سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ میرا نے 2007 میں شادی کی فیصلہ میرا نے کوئی ایسا شواہد پیش نہیں کیا جس سے ثابت ہو کہ نکاح نامے پر دستخط جعلی ہیں ،فیصلہ شادی نہ ہونے کا میرا کا دعوی غلط ہے بیوی کے انکار کی وجہ سے فریقین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ بطور میاں بیوی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے ٹرائل کورٹ کے پاس ایک ہی آپشن موجود تھا کہ وہ شادی کو خلع کی بنیاد پر ختم کردے۔

فلم میں بولڈ مناظر پر میرے والدین نے فخر محسوس کیا

درخواست گزار کا فرض ہے کہ وہ شواہد کی بنیاد پر نکاح نامہ جھوٹا ثابت کرے ادکارہ میرا جرح کے لیے بھی فیملی کورٹ پیش نہیں ہوئیں میرا کے والدین نے فیملی کورٹ پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروائے ادکارہ میرا نے عدالت پیش کی گئیں تصاویر سے انکار نہیں کیا اور کہا کہ یہ تصاویر ڈرامے کی ہیں حقائق کو دیکھتے ہوئے فیملی کورٹ کے فیصلے میں کوئی غیر قانونیت نہیں پائی گئی اپیل کا کوئی میرٹ نہیں ہے لہذا مسترد کی جاتی ہے درخواست گزار اپیل کا خرچ برادشت کرے گی ادکارہ میرا نے 2007کا نکاح نامہ چینلج کیا درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان سے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ملی اور متعدد ممالک کے دورے کیے میرا کے مطابق نکاح نامہ جعلی اور جھوٹا تھا

Back to top button