اداکارہ میرب علی نے وکالت کی تعلیم مکمل کرلی

پاکستان شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اپنی زندگی کا ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے اور وکالت کی تعلیم کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔

اداکارہ میرب علی کی جانب سے قریبی دوستوں نےرپرائز گریجویشن پارٹی کا اہتمام کیا، جس کی جھلکیاں اب سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

میرب علی نے انسٹاگرام پر اپنی گریجویشن پارٹی کی تصاویر اور مختصر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ دوستوں کے ہمراہ خوشی مناتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا، جس میں انہوں نے کہا کہ دوستوں کی جانب سے اچانک دی گئی یہ خوشی ان کے لیے واقعی یادگار بن گئی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہیں۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارٹی ان کے گھر کے بیک یارڈ میں منعقد کی گئی، جہاں سجاوٹ نہایت دلکش تھی اور مہمانوں کے لیے لذیذ کھانوں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

دوستوں نے اس موقع کو خاص بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جس پر میرب علی کی خوشی صاف جھلک رہی تھی۔

Back to top button