اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنےساتھ سینئراداکارہ کے برے روئیےپرلب کشائی کر دی

اداکارہ وماڈل مومنہ اقبال نے اپنےساتھ سینئراداکارہ کے برے روئیےپرلب کشائی کی ہے۔

انہوں نےانڈسٹری میں اپنے کیرئیر کے آغاز کے دوران سینئرز کےرویوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکارہ نے نام لیےبغیر بتایا کہ میں میک اپ روم میں تھی، ایک سینئراداکارہ روم میں آئیں تو میں ان کے احترام میں کھڑی ہوگئی اور سلام کیا لیکن انہوں نےکوئی جواب نہیں دیا، ان کا رویہ ایسا تھا جیسےیہ کون ہے؟اور مجھے نظر انداز کیا۔

اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں کیوں گردش کرنے لگیں

 

مومنہ اقبال نےکہا کہ اس کے بعد سینئر اداکارہ میک اپ کیلئے کرسی پر بیٹھ گئیں، میں نے انہیں دوبارہ سلام کیا اور پھر میں بھی دوبارہ اپنے بال بنوانے لگی جس پر مجھے میک اپ آرٹسٹ نے کہا کہ آپ یہاں سےاٹھ جائیں پہلے سینئر اداکارہ کا میک اپ ہوگا، لیکن میں نےاپنی سیٹ سے اٹھنے سے منع کردیا اور اپنا کام مکمل کیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ تمیز ہوتی ہے جو میرے والدین نے سکھائی ہے اور مجھےکیرئیر کےابتدا میں اپنی جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کرنا پڑی۔

 

Back to top button