اداکارہ نادیہ افگن کا شاہ رخ خان کیساتھ کام کی خواہش کااظہار

 شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن نےسپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کااظہارکردیا۔

نادیہ افگن کا نجی ٹی وی شو میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بھارتی فلم میں کام کرنے کی آفر آئے تو کیا وہ قبول کریں گی؟نادیہ نے جواب دیا: "بالکل، میں ایک اداکارہ ہوں اور آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ اگر کوئی اچھا کردار ملا تو میں ضرور کام کروں گی۔”

نادیہ افگن نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں، تاہم بھارت میں اور بھی کئی باصلاحیت فنکار موجود ہیں جو بہترین کام کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بھارتی پنجابی فلموں میں کام کرنےکی کئی بار آفرز آ چکی ہیں، لیکن مصروفیت اور خاندانی وجوہات کے باعث وہ پیشکش قبول نہ کر سکیں۔

نادیہ افگن نے مزید کہا کہ انہیں بھارتی اداکارہ سونم باجوہ بہت پسند ہیں،جو ہمیشہ محبت اور عزت دیتی ہیں۔

Back to top button