فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہرکی ضمانت منظور

معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے 53 کروڑ روپے بینک فراڈ کیس میں بڑی پیشرفت،عدالت نے ضمانت منظورکرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں عاطف خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض  ضمانت منظور کرلی۔

سماعت کے دوران عاطف خان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے مؤکل کا کیس میں براہِ راست کردار ثابت نہیں ہوتا۔

علاوہ ازیں اس کیس میں ملوث دیگر افراد کی عبوری ضمانتیں بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔

نادیہ حسین کے شوہر کو مارچ کے مہینے میں ایف آئی اے نے ایک نجی بینک میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد اور مشکوک ٹرانزیکشنز کا معاملہ سامنے آنے پر حراست میں لیا تھا۔

نادیہ حسین کے شوہر پر بینک کے 80 کروڑ روپے کا غلط استعمال کرکے ذاتی کاروبار کے لیے 65 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز تیسری پارٹی سے وصول کرنے کا الزام تھا۔۔

معاملہ اس وقت مزید دلچسپ ہوگیا جب مبینہ طور پر کچھ رقم نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں بھی ٹرانسفر ہونے کا الزام سامنے آیا تھا جس پر اداکارہ کو بھی ایف آئی اے نے طلب کیا۔

نادیہ حسین نے موقف اختیار کیا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ شوہر کے کیس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔ جو رقم آئی تھی، اس کی وجہ بھی میں نے ایف آئی اے کو مکمل وضاحت کے ساتھ بتا دی تھی۔

Back to top button