اداکارہ نرگس فخری کے مہنگےگفٹ نے سب کوحیران کردیا

اداکارہ نرگس فخری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں اور اس بار وجہ بنا ان کا مہنگا ترین برتھ ڈے گفٹ جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر ٹونی بیگ کی جانب سے ملنے والی اپنی نئی نیلے رنگ کی لگژری کار کی تصاویر شیئر کیں جو ایک بڑے سرخ ربن میں لپٹی ہوئی تھی۔ اس گاڑی کی مالیت تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔
اگرچہ نرگس کی سالگرہ اکتوبر میں تھی مگر انہوں نے یہ تحفہ نومبر میں سامنے لاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اب وہ سوچ رہی ہیں کہ اگلے سال 2026 کا برتھ ڈے گفٹ کیا ہوگا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نرگس نے اپنی گاڑی کی وہ تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں ان کی رولز روئس ان کے شوہر کی رولز روئس کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہے۔ پوسٹ سامنے آتے ہی شوبز ستاروں نے تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
