شہرت کو نقصان پہنچانے پر ادکارہ نرگس نے 10 سے زائد یوٹیوبرز کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

اداکارہ نرگس نےسوشل میڈیا پر شہرت کونقصان پہنچانے کےالزام میں اداکارہ نگار چوہدری سمیت 10 سےزائد یو ٹیوبرز کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل میں مقدمہ درج کرا دیا۔

ترجمان ایف آئی اےلاہور کےمطابق ایف آئی اے سائبر کرائمز سیل نے پیکا ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائمز نےیہ مقدمہ دفعہ 20،21 اور 511 کے تحت درج کیا۔

مقدمے میں اداکارہ نگارچوہدری اور عابدہ عثمانی سمیت 10سے زائد یوٹیوبرزکو نامزد کیا گیا ہے۔

اداکارہ نرگس نےالزام لگایا کہ ان سب افراد نے سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کونقصان پہنچایا۔

 

اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں کیوں گردش کرنے لگیں

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں لاہور کےعلاقے ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔

اداکارہ نےاپنےشوہرماجد بشیر کےخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

Back to top button