اداکارہ سلمیٰ حسن نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سلمیٰ حسن نےطلاق کے بعد دوسری شادی نہ کرنےکی وجہ بتادی۔

اداکارہ نےحال ہی میں ایک نجی ٹی وی کےپروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نےنہ صرف ڈرامہ انڈسٹری بلکہ ذاتی زندگی کے حوالےسےبھی گفتگو کی۔

ایک سوال کےجواب میں سلمیٰ حسن نے کہا کہ جب  آپ کا بھروسہ اوررشتہ ٹوٹتا ہے تو آپ حساس ہوجاتے ہیں، میں نے اس چیز کوسمجھنےمیں بہت وقت لگا دیا ہے۔

پوڈکاسٹس سمیت ٹی وی شوز میں مفت انٹرویو دینے نہیں جا سکتی، جویریہ سعود

 

انہوں نےکہاکہ اولاد اپنی جگہ ہے، ایسا نہیں ہے میں اولاد کی وجہ سےزندگی میں آگے نہیں بڑھی، شاید میں دوسری شادی کیلئےخود تیارنہیں ہوں۔

واضح رہےکہ اداکارہ سلمیٰ حسن نےپروڈیوسر اظفر علی سے شادی کی تھی اوران کی ایک بیٹی فاطمہ بھی ہے۔

Back to top button