اداکارہ ثنا جاوید معروف برانڈ کی تشہیری مہم سے آئوٹ

مختلف ماڈلز، میک اپ آرٹسٹس، اور اداکارائوں کی جانب سے مغرور، نک چڑھی اور بد تمیز قرار دیئے جانے کے بعد کپڑوں کے معروف برانڈ ’’رنگ رسیا‘‘ نے اداکارہ ثنا جاوید کو اپنی تشہیری مہم سے آوٹ کر دیا ہے۔ رنگ رسیا برنڈ نے انسٹا گرام پر بتایا کہ ثنا جاوید پر حالیہ دنوں میں لگائے گئے نامناسب رویے کے الزامات پر برانڈ کو سخت تشویش ہے۔

برانڈ کے مطابق مختلف افراد کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات کے پیش نظر کمپنی نے ثنا جاوید کو اپنی تشہیری مہم سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمپنی نے بتایا کہ ’رنگ رسیا‘ کی عید کلیکشن کے لیے حال ہی میں منال سلیم اور ثنا جاوید کے ساتھ تشہیری مہم شروع کی گئی تھی اور متعدد فوٹو شوٹس بھی کروائے گئے تھے مگر اب وہ تشہیری مہم کا دوبارہ فوٹو شوٹ کروائیں گے۔

رنگ رسیا کمپنی نے تصدیق کی کہ وہ اب نئے چہرے کے ساتھ کپڑوں کی عید کلیکشن کی تشہیری مہم شوٹ کرے گی، ’’رنگ رسیا‘ نے فیشن انڈسٹری سے وابستہ دیگر برانڈز کو بھی خبردار کیا اور کہا کہ وہ احتیاط کے ساتھ کام لیں۔ ’رنگ رسیا‘ نے اپنے پیغام میں ثنا جاوید پر لگائے گئے الزامات کو درست یا غلط قرار نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات کی، تاہم بتایا کہ اداکارہ پر لگائے گئے الزامات کے بعد انہیں تشہیری مہم سے ہٹایا جا رہا ہے، یاد رہے کہ ’رنگ رسیا‘ کی مہم کے دوران ہی ثنا جاوید نے مبینہ طور پر ماڈل منال سلیم کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔ منال سلیم نے انسٹا گرام سٹوری میں برانڈز کو التجا کی تھی کہ انہیں اب کسی اداکارہ کے ہمراہ کام کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، کیوںکہ بعض اداکارائیں ماڈلز کو دو ٹکے کی سمجھتی ہیں۔

پاکستان کی پہلی سائنس فکشن فلم ’’مس مارول‘‘

انہوں نے کہا کہ اداکاراؤں میں صرف خود کو ہی بہتر سمجھنے کی ضد ہوتی ہے، اس لیے وہ آئندہ کسی بھی اداکارہ کے ہمراہ کام نہیں کریں گی، ان کی جانب سے اسٹوری شیئر کیے جانے کے بعد میک اپ آرسٹ عمیر وقار نے بھی ان کی سٹوری کو شیئر کیا تھا، تاہم بدتمیزی۔کرنے والی اداکارہ کا نام نہیں لکھا تھا۔ منال سلیم کی سٹوری کو میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے بھی شیئر کیا تھا، جنہوں نے لکھا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ اداکارہ ثنا جاوید کی بات کر رہی ہیں، اس کے بعد دیگر میک اپ آرٹسٹس، اسٹائلسٹس، ماڈلز اور نئی اداکاراؤں نے بھی ثنا جاوید کے خلاف الزامات لگاتے ہوئے ان پر نامناسب رویہ اختیار کرنے میں قصور وار قرار دیا جہاں مختلف شخصیات نے ثنا جاوید پر الزامات لگائے تھے، وہیں متعدد افراد نے ثنا جاوید کی حمایت بھی کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اداکارہ کو کافی عرصے سے جانتے ہیں اور اداکارہ نے کبھی ان کے ساتھ بُرا رویہ اختیار نہیں کیا۔

اداکارہ ثنا جاوید نے مختلف شوبز شخصیات کی جانب سے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عمیر وقار، ماڈل منال سلیم اور اسٹائلسٹ علینا مرتضیٰ کو قانونی نوٹسز بھجوائے تھے۔

ثنا جاوید کے نوٹسز پر عمیر وقار اور علینا مرتضیٰ نے انہیں جوابات دیتے ہوئے ان کے الزامات کو مسترد کیا تھا کہ انہوں نے اداکارہ کا نام لے کر ان پر تنقید کی ہے۔

Actress Sana out of well-known brand advertising campaign

Back to top button