اداکارہ سنجیدہ شیخ اور عامرعلی کی ٹٹ گئی تڑک کر کے.

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنجیدہ شیخ کی اداکار عامر علی کے ساتھ ازدواجی زندگی اختتام کو پہنچ گئی، اداکارہ نے 2012 میں ساتھی اداکار عامر علی سے شادی کی تھی جو صرف 9 برس ہی چل سکی۔ بالی ووڈ فلموں باغبان، پنکھ، طیش اور نوابزادے سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی وڈ اداکارہ سنجیدہ شیخ اور ان کے شوہر اداکار عامر علی کے درمیان نو برس بعد اختلافات کی وجہ سے طلاق ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ سنجیدہ شیخ کا شمار بھارت کی مقبول ترین ٹی وی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اداکارہ نے 2006 میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا، اور پھر 2012 میں ساتھی اداکار عامر علی سے شادی کی تھی۔

اداکارہ سنجیدہ شیخ اور اداکار عامر علی کے بیٹی کی پیدائش کے 2 سال بعد ہی ازدواجی تعلقات انجام کو پہنچ گئے ہیں، بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق سنجیدہ شیخ اور عامر علی کے درمیان طلاق کی عدالتی کارروائی حال ہی میں مکمل ہونے پر ان کی باضابطہ طلاق ہو گئی۔ دونوں کے درمیان 2020 کے اختتام کے بعد ہی اختلافات پیدا ہوئے اور 2021 کے وسط کے بعد ان میں علیحدگی ہو گئی تھی، علیحدگی کے بعد دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی مگر قانونی کارروائیاں مکمل نہ ہونے کی وجہ سے جوڑے نے اس ضمن میں کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔

شان نے عامر خان کی فلم گجنی میں کام سے انکار کیوں کیا؟

اب خبریں ہیں کہ عدالتی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد ان کے درمیان طلاق ہوگئی، تاہم تاحال دونوں نے سوشل میڈیا پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ دونوں نے چند سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد 2012 میں شادی کی تھی اور 2020 میں جوڑے نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ شادی کے باوجود دونوں کو کئی بھارتی ڈراموں اور فلموں میں دیکھا گیا اور دونوں نے اکٹھے کئی منصوبوں میں ایک ساتھ کام بھی کیا، سنجیدہ شیخ نے 2006 سے ٹی وی اداکاری کا آغاز کیا اور تین درجن سے زائد ڈراموں جبکہ ایک درجن کے قریب بالی وڈ فلموں میں کام کیا، علاوہ ازیں کچھ ویب سیریز میں بھی کام کیا ہے۔

سنجیدہ کے سابق شوہر عامر علی نے 2002 سے فلموں سے اداکاری کا آغاز کیا اور نصف درجن سے زائد بالی ووڈ فلموں جبکہ تین درجن سے زائد ڈراموں میں کام کیا ہے۔

Back to top button