یوٹیوب میں نئے گیم چینجر فیچر کا اضافہ

یوٹیوب میں ایک نئے فیچر پلے سم تھنگ کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
فیچر کا مقصد لوگوں کے لیے ویڈیو مواد کی تلاش آسان بنانا ہے جس میں ان کی ترجیحات کا خیال رکھا جائے گا۔فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر یوٹیوب کے بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے۔اس فیچر میں صارفین کو ایک فلوٹنگ بٹن تک رسائی دی جائے گی۔
اس بٹن پر کلک کرنے پر یوٹیوب کی جانب سے خودکار طور پر آپ کی ماضی کی ترجیحات اور ویو ہسٹری کو مدنظر رکھ کر ایک ویڈیو کا انتخاب کیا جائے گا۔اس طرح آپ کو نئے مواد کو سرچ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
یوٹیوب کی جانب سے منتخب کی گئی ویڈیو پورٹریٹ موڈ پر پلے ہوگی، یعنی یوٹیوب شارٹس کی طرح۔مگر اس میں ریگولر یوٹیوب ویڈیوز کو بھی شامل کیا جائے گا اور معمول کے کنٹرولز جیسے لائیک، ڈس لائیک، کمنٹس اور شیئر وغیرہ اسکرین کے دائیں جانب موجود ہوں گے۔
کمپنی کو توقع ہے کہ اس نئے فیچر سے یوزر انگیج منٹ میں نمایاں اضافہ ہوگا کیونکہ لوگوں کے لیے مواد تلاش کرنا آسان ہو جائے گا اور انہیں دیر تک اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
