ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس چیلنج کردیا

ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سپریم کورٹ نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا۔

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل  6 رکنی لارجر بینچ تشکیل دےدیا۔

سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل27 جنوری کو سماعت کےلیے مقرر کردی، 6 رکنی لارجر بینچ 27 جنوری دن ایک بجے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرےگا۔

پی ٹی آئی والے جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاست پر بات نہیں کریں گے : رانا ثنا اللہ

یاد رہےکہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو سنگین غلطی کا مرتکب قرار دیتےہوئے عہدے سے ہٹادیا تھا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیےمیں رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل  کےمعاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اعلامیے کےمطابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے آئینی بینچ کا کیس غلطی سے ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کےلیے مقرر کیا، نتیجتاً سپریم کورٹ اور فریقین کےوقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔

Back to top button