اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو روم کولر کی سہولت مل گئی

اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے شدید گرمی کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیدیوں کو اضافی سہولیات فراہم کردیں۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اُن کے بیرکوں میں روم کولر فراہم کردیا گیا ہے تاکہ وہ گرمی سے محفوظ رہ سکیں۔

نیب ترمیمی آرڈیننس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

 جیل ذرائع نے بتایا کہ سائفر کیس میں قید شاہ محمود قریشی کو بھی روم کولر مل گیا، دیگر قیدیوں کو بیرکوں میں ٹھنڈا پان فراہم کردیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر اضافی واٹر کولر نصب کردیے گئے ہیں۔

جیل انتظامیہ نے بتایا کہ گرمی کے پیش نظر جیل میں قیدیوں کو مشروبات بھی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ ہائی پروفائل دہشتگردوں کی بیرکوں میں ٹھنڈا پانی موجود ہے۔ اس کے علاوہ قیدیوں کو گرمی کے اثرات سے بچانے کے لیے دیگر انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

Back to top button