اڈیالہ جیل دھرنا : علیمہ خان سمیت 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج

 

 

 

 

اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دینے پر علیمہ خان سمیت 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دینے کے مقدمے میں علیمہ خان، نورین نیازی، سلمان اکرم راجہ، علامہ راجہ ناصر عباس، عالیہ حمزہ اور قاسم خان، نادیہ خٹک، طیبہ راجا، تابش فاروق، ظفر گوندل، راجا اسد عباس، شفقت عباس اور نعیم حیدر پنجوتھہ کو بھی نامزد کیاگیا ہے۔

مقدمہ تھانہ صدر بیرونی نے انسداد دہشت گری ایکٹ کی دفعات کےتحت 35 نامزد ملزمان سمیت 400 افراد کےخلاف درج کیا ہے۔مقدمے میں ریاست پر حملے کی مجرمانہ سازش کی منصوبہ بندی کی دفعہ 120 بھی شامل کی گئی ہے۔

 

مقدمے کے متن کےمطابق 14 ملزمان کو گزشتہ رات موقع سے گرفتار کیاگیا،گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گری عدالت میں پیش کردیا گیا،ملزمان پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور پولیس پر حملوں کا بھی الزام ہے۔

متن کےمطابق ملزمان نےحکومت اور ریاستی اداروں کےخلاف نعرے لگائے،سڑک بلاک کی،ملزمان کارکنان کو اشتعال دلاتے رہے،ملزمان کے احتجاج سے مقامی آبادی کو پریشانی کا سامنا  بھی کرنا پڑا۔

پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا پولیس نے ختم کرادیا

مقدمے کے مطابق پولیس کی جانب سے منع کرنےکے باوجود ملزمان کار سرکار میں مداخلت کرتےرہے،ملزمان نے پولیس پر پتھراؤ کیا،کانچ کی بوتلیں پھینکیں اور پولیس سے مزاحمت کے دوران اہلکاروں کی وردیاں بھی پھٹ گئیں۔

 

 

Back to top button