اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ اتنے پاور فل ہیں کہ ہائی کورٹ کے احکامات کو نہیں مانتے : شفیع جان

معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اتنے پاور فل ہیں کہ وزیراعلیٰ کو ملاقات سے روکتے ہیں،جیل سپرنٹنڈنٹ نہ آئین کو مانتے ہیں نہ ہی ہائی کورٹ کے احکامات کو۔
معاون خصوصی شفیع جان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی،وزیر اعلیٰ ملاقات کےلیے جمعرات کو جاتے ہیں لیکن وہ نہیں جارہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہاکہ ہم نے وزیراعظم کو بھی عمران خان سے ملاقات کرانے کا کہا لیکن ان کا جواب اب تک نہیں آیا،جیل سپرنٹنڈنٹ اتنے پاورفل ہیں کہ وزیر اعلیٰ کی ملاقات سے روکتے ہیں،جیل سپرنٹنڈنٹ نہ آئین کو مانتے ہیں، نہ ہی ہائی کورٹ کے احکامات کو مانتے ہیں۔
شفیع جان نے کہاکہ تحریک سے متعلق ذمے داری محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی گئی ہے،یہ دونوں جو بھی فیصلہ کریں پارٹی اُسے قبول کرےگی اور اس کےبعد آگے بڑھیں گے۔
شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کہہ چکے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں وفاق گورنر راج لگانا چاہتا ہےتو شوق پورا کرلے۔خیبر پختونخوا میں ایسے کون سے حالات ہیں کہ وہاں گورنر راج لگایاجائے؟
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا وفاق سے جتنا ورکنگ ریلیشن شپ ہونا چاہیے،اتنا ہے۔
