پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا اہم کردار ہے: کامران ٹیسوری
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہےکہ پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنےمیں اڈیالہ کےقیدی کا کردار ہے،اسے معلوم ہونا چاہیےکہ اس سےملک کا نقصان ہے۔
پہلی گورنرز سمٹ سےخطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر قیدی کو سمجھانےاڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لیے جائیں گے، گورنر ہاؤس سندھ میں تمام گورنرز کی موجودگی دلیل ہے کہ ریاست پہلےاورسیاست بعد میں ہے۔
امید ہے نگرانی کے بغیر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی:ناصرعباس
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے کہا آئین اور قانون کے تحت جواختیارات ہیں وہ کسی کو نہیں دیں گے۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے کےدرمیان پُل کا کردارادا کرنا چاہتے ہیں۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نےکہا سب کا فرض ہے کہ ملک میں معاشی بہتری کےلیےکردار ادا کریں۔
گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نےامید ظاہر کی کہ اس کانفرنس کے ذریعےمسائل حل کرنےمیں مدد ملے گی ۔